چنئی،6اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا نے بین الاقوامی مقابلوں میں اچھی کارکردگی کے لئے ایک معذور خاتون سمیت ریاست کے پانچ کھلاڑیوں کو کل 1.45کروڑ روپے کی نقد انعامی رقم دے کر نوازا۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جے للتا نے گزشتہ ماہ سربیا میں منعقد خاص طور پرمعذورلوگوں کی بین الاقوامی شطرنج مقابلے کو جیتنے والی ترچراپللی کی جینتا اتو کو 25لاکھ روپے کا چیک دیا۔جے للتا نے جولائی میں ترکی میں منعقد ورلڈ اسکول ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مختلف مقابلوں میں تمغے جیتنے والے ریاست کے چار دیگر کھلاڑیوں کو کل 1.20کروڑ روپے کی انعامی رقم فراہم کی۔